ابنا: امریکہ میں مالی بحران کی وجہ سے امریکی حکومت کے کاروبار ٹھپ ہونے کے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ کا ملائشیا کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے ملائشیا کے دور پر اب صدر کے بجائے جان کیری جائیں گے۔
پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق اوبامہ کو آئندہ ہفتہ ملائشیاء کا دورہ کرنا تھا لیکن امریکہ میں مالی بجٹ منظور نہ ہونے کے باعث امریکہ میں شدید مالی بحران جاری ہے جس کی وجہ سے ایک ملین سے زائد سرکاری اہلکاروں کو رخصت کردیا گیا ہے اور امریکی صدر کے بیرون ملک دورے پر منسوخ کدیئے گئے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق ملائشیاء کے وزير اعظم اور امریکی اہلکاروں نے ابھی اس خبر کی تائید نہیں کی ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی تنخواہ بھی روک دی گئی ہے۔ امریکی حکومت کو اس وقت یہودی لابی کی طرف س زبردست دباؤ کا سامنا ہے۔ امریک حکومت کا کہنا ہے کہ کانگریس اور سینیٹ نے مالی بجٹ منظور نہ کرکے امریکی حکومت کی تمام سرگرمیوں اور خدمات کو معطل کردیا ہے۔
.......
/169